ٹک ٹاکرکھابے لامے کوامریکا میں حراست میں کیوں لیا گیا؟ حقیقت کھل ہو گئی


دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں کچھ وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹک ٹاکر کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنا انہیں حراست میں لیا۔رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دے کر چھوڑدیا گیا۔ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے کھابے لامے زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2 معمولی نوکریاں کرتے تھے۔وہ ایک ریسٹورینٹ میں ویٹر کی ذمے داریاں سنبھالے ہوئے تھے جب کہ اسی دوران انہوں نے فیکٹری میں بھی ملازمت شروع کردی۔22 سالہ کھابے کی ماہانہ آمدن کی بات کی جائے تو وہ دن رات محنت کے بعد بھی صرف ایک ہزار ڈالر ماہانہ کما پاتے جو شاید بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث انہیں اپنی دونوں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ملازمتوں سے فارغ ہونے والے کھابے نے سوشل میڈیا پر انٹری ماری اور وہاں اپنی مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔ان کی ویڈیوز بہت ہی سادہ ہوتیں جس میں وہ مشکل کاموں کو مزاحیہ انداز میں آسانی کے ساتھ کرتے دکھائی دیتے۔ٹک ٹاک پر کھابے کی پہلی ویڈیو کو صرف 2 لوگوں نے دیکھا جس میں ایک ان کے والد اور دوسرا ان کا پڑوسی تھا۔انہیں اپنی ویڈیوز پر ایک مہینے میں صرف 9 ویوز موصول ہوئے جب کہ وہ اتنی محنت کے بعد صرف 2 سبسکرائبرز ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔لیکن انہوں نے اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی اور اپنی محنت کو جاری و ساری رکھا۔منفرد بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں کبھی بولتے ہوئے دکھائی نہیں دیے، کھابے کی ویڈیوز جسمانی حرکات پر مشتمل ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود ہر زبان سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی ویڈیوز کو سمجھ سکتے اور مسکرا سکتے تھے۔آہستہ آہستہ لوگوں نے ان کے کام کو پسند کرنا شروع کیا اور ویڈیوز پر شیئرنگ کی تعداد بڑھنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی لائن لگ گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹے کا فون چیک نہیں کرتی لیکن نظر رکھتی ہوں۔۔ پہلاج کی تربیت سے متعلق قرۃ العین اقرار ککا شوہر کی تیسری بیوی کو انٹرویو

فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب

1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی