ایران کا جوابی وار۔۔ 100 سے زائد ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کردیا


ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 100 مسلح ڈرونز اسرائیل کی جانب روانہ کر دیے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اسرائیل کے اس فضائی حملے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں تہران کو ہدف بنایا گیا اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت اہم فوجی اور سائنسی شخصیات جاں بحق ہو گئیں۔ ایرانی میڈیا نے اس حملے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے، اور ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ایران نے ڈرون حملے کو "براہ راست ردعمل" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے، اور اگر اسرائیل نے مزید کارروائی کی تو جواب مزید سخت ہو گا۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اہداف نشانہ بنائے گئے، وہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور اہم مقامات تھے۔ اس وقت ایران کی اعلیٰ قیادت سیکیورٹی معاملات پر مسلسل مشاورت میں مصروف ہے جبکہ تمام اہم شہروں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ ایران کی فضائی حدود بدستور عام پروازوں کے لیے بند ہے۔ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل ایران کی جانب سے کسی بھی طرح کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔ خطے میں صورتحال شدید کشیدگی کا شکار ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری اس بحران کو پُرامن طریقے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورہ کینیڈا مختصر کرکے وطن واپسی کا فیصلہ

اسرائیل کی جانب سے ایران پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری

ایران نے تل ابیب اور حیفہ پرمزید میزائل اور ڈرونز داغ د یئے، کئی عمارتیں تباہ

ایرانی پارلیمنٹ تشکر، تشکر ، پاکستان تشکر کے نعروں سے گونجنے لگا

ایران: تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی

ایران میں دورانِ نشریات اسرائیلی حملہ: اینکر خاتون نے حوصلے سے نشریات جاری رکھیں

پیرس ایئرشو میں ہتھیاروں کے چار سٹالز بند کرنے پر اسرائیل فرانس پر برہم

’پُرتعیش زندگی گزارنا چاہتی تھی‘، ڈیٹ کے ذریعے امیروں کو لوٹنے والی چینی لڑکی

حیفہ: انڈیا سے تاریخی اور اقتصادی رشتہ رکھنے والا ’سٹریٹیجک‘ اسرائیلی شہر جسے ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

ٹرمپ کی تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں

فضائی برتری، خفیہ ایجنٹ اور امریکی ہتھیار: اسرائیلی فوج ایران پر کیسے ’حاوی‘ ہوئی اور آگے کیا ہو گا؟

تہران کے ایک کروڑ باسیوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کا انتباہ دینے کے بعد ٹرمپ کا جی سیون سے قبل از وقت امریکہ واپسی کا فیصلہ

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ناکام، ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ میں بڑے نقصانات

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی