’پُرتعیش زندگی گزارنا چاہتی تھی‘، ڈیٹ کے ذریعے امیروں کو لوٹنے والی چینی لڑکی


چین میں ایک خاتون نے 14 لاکھ امریکی ڈالر کا ایک گھر خریدنے کے لیے ایک سکیم بنائی جس میں وہ امیر مردوں سے ڈیٹ پر جاتی اور پھر ان کے گھروں میں گھس کر انہیں لوٹ لیتی۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق وسطی چین کے دیہی علاقے ہنان سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ین زیو ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئی۔ 18 برس کی عمر میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ایک دوست کی شاندار شادی میں گئی۔ جوڑے کے ڈیزائنر کپڑوں، گھر اور پرائیویٹ عملے کو دیکھ کر ین میں حسد اور ہر حال میں آگے بڑھنے کی خواہش پیدا ہو گئی۔ین نے پولیس کو بتایا کہ ’میں نے محسوس کیا کہ مجھے بھی ایسی ہی پرتعیش زندگی گزارنی چاہیے لیکن اس کے لیے مجھے خود کمانا پڑے گا۔‘اس نے پانچ برس میں 14 لاکھ ڈالر بچانے کا ہدف مقرر کیا تاکہ شینزین میں گھر خرید سکے اور اپنے خاندان کے ساتھ وہاں رہ سکے۔ین نے ایک ٹیچر کے مشورے پر بیجنگ میں ہوٹل میں نوکری کر لی لیکن ایک برس بعد ہی ملازمت کے سخت ضوابط سے مایوس ہو کر چھوڑ دی اور پھر واپس ہنان میں سیلز اسسٹنٹ، ماڈل اور لائیو سٹریمر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے ایک معمولی رقم جمع بھی کر لی لیکن وہ اپنے ہدف سے بہت دور تھی۔مارچ 2021 میں ین نے شنگھائی کے ایک بار میں کام کرنا شروع کیا، جہاں مقامی سماجی اور ڈیٹنگ چیٹ گروپس میں شمولیت اختیار کی۔اپنی خوبصورتی کے بارے میں پُراعتماد ین زیو نے امیر مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے خود کو ایک سماجی شخصیت کے طور پر متعارف کرایا۔ اور اس کے لیے جہاں اپنی صحت پر توجہ دی، وہیں اپنی زیادہ تر بچت سے پلاسٹک سرجری کرائی اور عمدہ کھانے اور آداب کی کلاسز لیں۔امیر لوگوں کے گھر سے ین زیو کے ہاتھ جو کچھ آتا چوری کر لیتی (فوٹو: ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ)اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر امیر مردوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ وہ ان کے ساتھ ڈیٹ کرتیں اور پھر شنگھائی کے کچھ امیر لوگوں کے ولاز میں رہنے لگیں اس دوران وہ لوگ کہیں جاتے تو اپنے کچھ ساتھیوں کی مدد سے وہ ڈیزائنر بیلٹ سے لے کر صوفوں اور آلات تک سب کچھ چوری کر لیتیں، اور پھر یہ سب سیکنڈ ہینڈ آن لائن پلیٹ فارمز پر بیچ دیا جاتا۔یوں کچھ ہی مہینوں میں انہوں نے آٹھ مردوں سے 30 ہزار ڈالر لوٹے۔زیادہ تر لوگ بدنامی کے ڈر سے خاموش رہتے لیکن ین زیو کے نویں بوائے فرینڈ جنہوں نے اپنے گھر میں سکیورٰ کمیرے لگوا رکھے تھے، انہیں پکڑ لیا اور پولیس میں رپورٹ درج کرا دی۔اس کے بعد پولیس نے ین کو چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ان پر مقدمہ چل رہا ہے، تاہم ان کی سزا کے بارے میں ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایرانی صدر کا جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

ٹرمپ کا دورہ کینیڈا مختصر کرکے وطن واپسی کا فیصلہ

اسرائیل کی جانب سے ایران پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری

ایران نے تل ابیب اور حیفہ پرمزید میزائل اور ڈرونز داغ د یئے، کئی عمارتیں تباہ

ایرانی پارلیمنٹ تشکر، تشکر ، پاکستان تشکر کے نعروں سے گونجنے لگا

ایران: تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی

ایران میں دورانِ نشریات اسرائیلی حملہ: اینکر خاتون نے حوصلے سے نشریات جاری رکھیں

پیرس ایئرشو میں ہتھیاروں کے چار سٹالز بند کرنے پر اسرائیل فرانس پر برہم

’پُرتعیش زندگی گزارنا چاہتی تھی‘، ڈیٹ کے ذریعے امیروں کو لوٹنے والی چینی لڑکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی