بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک


بھارتی ریاست میں 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اترپردیش میں پیش آئےجہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتیں 14 اضلاع میں ہوئی ہیں، ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو کام کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہوئے تھے، آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔ انتظامیہ نےشہریوں کو شمالی بھارت میں مون سون سیزن کےدوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام سے منع کرنے ، درختوں اور پانی والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی انتظامیہ نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی