ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران فوری خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔ قبل ازیں کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ امریکی صدرٹرمپ نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا۔ دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واپس واشنگٹن واپس آئیں گے اور اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی