اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ


اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کا دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے تعینات ہونے والے اعلیٰ فوجی کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کر دیا گیا ہے۔ علی شادمانی حال ہی میں گزشتہ جمعہ کو شہید ہونے والے جنرل غلام علی رشید کے جانشین مقرر ہوئے تھے۔ IDF کے مطابق، علی شادمانی "ایران کے جنگی حالات کے چیف آف اسٹاف، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب ترین فوجی مشیر اور ملک کے سب سے سینئر کمانڈر" کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں ایران کی جنگی حکمت عملی اور اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ شادمانی، جنہیں ہفتے کے اختتام پر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا، اس سے پہلے ایران کی ہنگامی دفاعی کارروائیوں کے ڈپٹی چیف اور آپریشنز کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کیا ہے؟ یہ ایران کا وہ عسکری ادارہ ہے جو جنگی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، ہدایت اور ہتھیاروں کے استعمال کی منظوری دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ شادمانی کی قیادت میں یہ ادارہ اسرائیل کے خلاف ایران کی تمام عملی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، "شادمانی کی ہلاکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایران کی جانب سے خود کو محفوظ بنانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسرائیل کی انٹیلیجنس اور حملہ کرنے کی صلاحیت اب بھی بہت آگے ہے۔" آپریشن رائزنگ لائن میں مزید ایرانی کمانڈر بھی ہلاک یہ حملہ اسرائیل کے "آپریشن رائزنگ لائن" کا تسلسل ہے، جس کا آغاز 17 جون 2025 کو ایران اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہونے کے ساتھ ہوا۔ ابتدائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری شہید ہوگئے۔ اسی روز اسرائیل نے ایک زیر زمین کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا جس میں IRGC ایئر فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ، ڈرون فورس کے سربراہ طاہر پور اور فضائی کمان کے چیف داؤد شیخیان سمیت کئی اعلیٰ افسران بھی شہید کیے گئے۔ ایران کی حفاظتی کوششیں ناکام ایرانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے کئی اعلیٰ افسران نے اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کر دیا تھا تاکہ اُن کی نقل و حرکت کا سراغ نہ لگایا جا سکے، لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے اُن کی موجودگی کا پتہ لگا کر انہیں نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر موساد اور IDF کی مشترکہ انٹیلیجنس ٹیموں نے مختلف جدید تکنیکوں کے ذریعے ایرانی فوجی قیادت کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور حملوں کی منصوبہ بندی کی۔ واضح رہے کہ فوجی کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کی شہادت سے متعلق ایران نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟

ایرانی صدر کا جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی