جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی


"ویڈیو میں جو ہلکا سا سرمئی نقطہ دکھائی دیتا ہے، وہ دراصل 'رام ایئر ٹربائن' ہے، ایک ہنگامی نظام جو صرف اس وقت خودکار طور پر فعال ہوتا ہے جب جہاز کے دونوں انجن ناکام ہو جائیں یا مکمل ہائیڈرولک خرابی پیش آ جائے۔ اگر یہ ٹیک آف کے فوراً بعد متحرک ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ صورتحال غیر معمولی طور پر نازک ہو چکی تھی۔" کیپٹن اسٹیو احمد آباد طیارہ سانحہ: خوفناک ویڈیو منظرِ عام پر، حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی احمد آباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے ہولناک فضائی حادثے کی تہہ تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ویڈیو بظاہر حادثے کے چند لمحے پہلے کی ہے، اور اس میں کچھ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جنہوں نے ماہرین کی توجہ کھینچ لی ہے — خصوصاً ایک تجربہ کار پائلٹ کیپٹن اسٹیو کی۔ ویڈیو میں ایک باریک مگر اہم نکتہ , ایک "سرمئی نقطہ" نظر آتا ہے جسے کیپٹن اسٹیو نے "رام ایئر ٹربائن" یا "RAT" کے طور پر شناخت کیا۔ یہ ایک ایسا ایمرجنسی فیچر ہوتا ہے جو طیارے کے نیچے سے باہر آتا ہے اور خودبخود اس وقت فعال ہو جاتا ہے جب جہاز مکمل انجن فیلئر یا ہائیڈرولک سسٹم کی ناکامی سے دوچار ہو جائے۔ کیپٹن اسٹیو کے مطابق، اگرچہ یہ سسٹم زیادہ تر اونچائی پر انجن فیل ہونے کی صورت میں متحرک ہوتا ہے، لیکن اگر یہ ٹیک آف کے کچھ ہی لمحے بعد فعال ہو جائے، تو اس کا مطلب ہے کہ طیارے کو پہلے ہی شدید تکنیکی مسائل کا سامنا تھا۔ ویڈیو میں سنی جانے والی مخصوص آواز کو بھی وہ اسی سسٹم سے جوڑتے ہیں، جو ایک چھوٹے سنگل انجن والے جہاز جیسی محسوس ہوتی ہے۔ حادثہ 15 جون کو دوپہر ایک بج کر 39 منٹ پر پیش آیا، جب ایئر انڈیا کی فلائٹ AI-171 نے پرواز بھری۔ چند لمحوں بعد ہی طیارہ توازن کھو بیٹھا اور قریبی میڈیکل ہاسٹل سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس سانحے میں 270 افراد ہلاک ہوئے۔ پائلٹس کی طرف سے پرواز کے آغاز میں ہی دی گئی "مے ڈے" کال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جہاز میں فوری اور شدید تکنیکی خرابی کا سامنا تھا، جس نے انہیں کسی بھی کارروائی کا وقت نہیں دیا۔ کیپٹن اسٹیو نے کہا کہ دونوں انجنوں کا فیل ہو جانا اس حادثے کی سب سے ممکنہ وجہ لگتی ہے، لیکن تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی