ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت


اسرائیل نے تہران میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہر کو خالی کر دیں، جس کے بعد لڑائی خطرناک موڑ مڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک سنگین نوعیت کا پیغام پیر کو رات گئے سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے تہران کو فوری طور پر خالی کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ہر کسی کو تہران سے نکل جانا چاہیے۔‘قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران لڑائی میں شدت کے باعث جی سیون اجلاس کو اچانک چھوڑ کر واپس روانہ ہو رہے ہیں۔شہر کو خالی کرنے کی وارننگ کے بعد تہران کے وسطی حصے میں مقیم تین لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایران کا ریاستی ٹی وی مرکز اور پولیس ہیڈکوارٹرز بھی اسی شہر میں واقع ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایسی ہی وارننگ غزہ اور لبنان کے کچھ حصوں پر حملوں سے قبل جاری کی تھی۔اہم ایرانی کمانڈر اور خامنہ ای کے قریبی ساتھی کو ہلاک کر دیا: اسرائیلاسرائیل کی جانب سے ایران کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ علی شادمانی کو رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا (فوٹو: ایرانی میڈیا)منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علی شادمانی کو رات کے وقت ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کو جنگ کے لیے خصوصی طور پر چیف آف سٹاف بنایا گیا تھا، وہ سب سے سینیئر فوجی کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے قریب ترین ساتھی سمجھے جاتے تھے۔بیان کے مطابق علی شادمانی پاسداران انقلاب اور مسلح افواج دونوں کی قیادت کر رہے تھے۔ جنگ بندی اور جوہری معاہدے پر اسی ہفتے مذاکرات: ٹرمپ ٹیم کی تجویزصدر ٹرمپ کی ٹیم نے تجویز پیش کی ہے کہ ایران اسی ہفتے جنگ بندی اور جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کرے۔رپورٹس کے مطابق امریکہ اپنے ایلچی سٹیو ویٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اسی ہفتے ملاقات کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، جس میں جنگ بندی اور جوہری معاہدے پر مشاورت ہو گی۔’امریکی افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں‘دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایلیکس فیفر کا کہنا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ان کی اس پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘ان کے مطابق ’امریکی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔‘چین کی اپنے شہریوں کو ’جلد از جلد اسرائیل چھوڑنے‘ کی ہدایتچینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو زمینی سرحدی گزرگاہیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے (فوٹو: چائنیز ایمبیسی اسرائیل)چین نے اپنے شہریوں کو ’جس قدر جلد ممکن ہو‘ اسرائیل سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر زبردست حملوں کے بعد اسرائیل میں چینی سفارت خانے کی جانب سے وی چیٹ پر منگل کی صبح جاری بیان میں اپنے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔بیان شہریوں کو زمینی سرحدی گزرگاہیں استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا وہ اس وقت کریں جب ذاتی طور پر اپنی حفاظت کے قابل ہوں۔اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ بھر کے ہوائی اڈے بنداسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث پورے مشرق وسطیٰ کے ایئر پورٹس بند ہیں جبکہ اسرائیل نے اپنے سب سے بڑے ہوائی اڈے بین گوریون کو ’تا حکم ثانی‘ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد مسافر پھنس گئے ہیں۔اسرائیل نے اپنا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ’تا حکم ثانی‘ بند کرنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)اسی طرح تین بڑی ایئرلائنز کے جہازوں کو لارناکا منتقل کر دیا گیا ہے۔مہالا فینکل مین کینیڈا کی فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے تل ابیب کے ہوٹل میں پھنس گئی ہیں اور اپنے گھروالوں کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے ہوٹل کے زیر زمین بنکر میں پناہ لے رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں جبکہ کبھی کبھی تو سب کچھ ہل کر رہ جاتا ہے۔‘ان کے مطابق ’بم ہمارے سروں کے اوپر پھٹ رہے ہیں، میرے خیال میں حقیقتاً یہ سب کچھ اس سے بہت زیادہ خوفناک ہے جیسا ٹی وی کی سکرین پر دکھائی دیتا ہے۔‘’ایران کے جوہری پروگرام کو طویل عرصے کے لیے پیچھے دھکیل دیا‘اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ’طویل عرصے کے لیے‘ پیچھے دھکیل دیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’میں ہر وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور ایرانی حکومت کمزور حالت میں ہے۔‘اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے فوجی حکام، یورینیم کی افزودگی کے مراکز اور جوہری سائسندانوں پر بڑے حملے ضروری ہیں تاکہ دیرینہ دشمن کو جوہری ہتھیار بنانے کے قریب جانے سے روکا جا سکے۔کینیڈا میں جی سیون کا اجلاس جاری ہے جس میں رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)صدر ٹرمپ کی کینیڈا سے واپسیجی سیون کا اجلاس کینیڈا کے شہر البرٹا میں ہو رہا ہے اور امریکی صدر اس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تاہم اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں شدت آنے پر انہوں نے جلد واپسی کا ارادہ کیا۔عالمی رہنما کینیڈا میں اس خاص مقصد کے تحت جمع ہوئے تھے کہ عالمی سطح پر کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات کے دباؤ کو کم کیا جائے۔اس اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران کو اپنا جوہری پروگرام روک دینا چاہیے، قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایرانی رہنما بات کرنا چاہیں گے مگر ان کے پاس معاہدے تک پہنچنے کے لیے پہلے ہی 60 روز کا وقت تھا اور اسرائیلی حملہ شروع ہونے سے قبل وہ وہاں تک پہنچنے میں ناکام رہے۔‘انہوں نے واضح کیا کہ ’انہیں معاہدہ کرنا ہو گا۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جس کی وجہ سے امریکہ اس جنگ میں عسکری طور پر شامل ہو سکتا ہے، تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔‘اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ (فوٹو: اے ایف پی)تاہم پیر کی دوپہر کو انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔‘اس پوسٹ کے فوراً بعد ہی انہوں نے اجلاس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے سیشن میں شریک نہیں ہوں گے اور امریکہ واپس جا رہے ہیں۔آج ہونے والے اجلاس میں یوکرین اور روس کی جنگ پر بات ہونا تھی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بہت کچھ مکمل ہو گیا ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے صدر ٹرمپ آج رات عالمی رہنماؤں کے ساتھ ڈنر کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔‘صدر ٹرمپ کی اچانک واپسی سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے، صدر ٹرمپ پہلے ہی ٹیرف کے ذریعے کئی ممالک کو نشانہ بنا چکے ہیں جس سے پہلے ہی معاشی طور پر مسائل پیدا ہوئے تھے جبکہ یوکرین اور غزہ کی جنگوں کے تصفیے کے حوالے سے بہت کم پیش رفت ہوئی جبکہ اب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی نظر آ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایرانی فوج کا ایک درجن کے قریب اسرائیلی جدید جنگی طیاروں اوراینٹیلی جنس دفتر کو تباہ کرنے کا دعویٰ

جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے

ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی