چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا


چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے اور جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کردیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اسرائیل ایران جنگ پر امریکی صدر کے تہران سے انخلا سے متعلق سوال کیا جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیا کون نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے اور شعلوں کو ہوا دینے سے کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے تنازع مزید پھیلے گا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایرانی شہری فوری طور پر تہران سے انخلاء کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایرانی فوج کا ایک درجن کے قریب اسرائیلی جدید جنگی طیاروں اوراینٹیلی جنس دفتر کو تباہ کرنے کا دعویٰ

جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے

ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد اسرائیل کی وسطی تہران کے تین لاکھ شہریوں کو نکل جانے کی ہدایت

چین نے ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

جی سیون اجلاس میں مودی کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ کا ملاقات سے انکار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، امارتی حکام کا ریسکیوآپریشن جاری

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی