ایران میں دورانِ نشریات اسرائیلی حملہ: اینکر خاتون نے حوصلے سے نشریات جاری رکھیں


ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آگئی، سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی اینکر سحر امامی اسرائیلی حملے کے بعد براہ راست نشریات کے دوران نشست سے اٹھیں اور دوبارہ آکربیٹھ گئیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔جس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ سحرامامی ایران کی معروف ترین نیوزاینکرز میں سے ایک ہیں۔سحر امامی نے نشریات میں للکارتے ہوئے کہا کہ آپ جو سن رہے تھے وہ سچ پر حملے کی آواز تھی۔خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے۔خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔الجزیرہ ٹی وی نے مزید بتایا تھا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے۔اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تہران کو 'خالی کرنے' کی تجویز پرامریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

اسرائیلی میڈیا کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید 3 میڈیا کارکنوں کی شناخت

جہاز کے نیچے اس سرمئی نقطے کا کیا مطلب ہے؟ ماہرین نے ایئر انڈیا طیارہ گرنے کی ممکنہ اہم وجہ بتا دی

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کوفوراً تہران خالی کرنے کی وارننگ

ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایرانی صدر کا جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

ٹرمپ کا دورہ کینیڈا مختصر کرکے وطن واپسی کا فیصلہ

اسرائیل کی جانب سے ایران پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری

ایران نے تل ابیب اور حیفہ پرمزید میزائل اور ڈرونز داغ د یئے، کئی عمارتیں تباہ

ایرانی پارلیمنٹ تشکر، تشکر ، پاکستان تشکر کے نعروں سے گونجنے لگا

ایران: تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی

ایران میں دورانِ نشریات اسرائیلی حملہ: اینکر خاتون نے حوصلے سے نشریات جاری رکھیں

پیرس ایئرشو میں ہتھیاروں کے چار سٹالز بند کرنے پر اسرائیل فرانس پر برہم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی