ایران پراسرائیلی حملے پر امریکا نے وضاحت پیش کردی


امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے، اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورہ کینیڈا مختصر کرکے وطن واپسی کا فیصلہ

اسرائیل کی جانب سے ایران پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری

ایران نے تل ابیب اور حیفہ پرمزید میزائل اور ڈرونز داغ د یئے، کئی عمارتیں تباہ

ایرانی پارلیمنٹ تشکر، تشکر ، پاکستان تشکر کے نعروں سے گونجنے لگا

ایران: تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی

ایران میں دورانِ نشریات اسرائیلی حملہ: اینکر خاتون نے حوصلے سے نشریات جاری رکھیں

پیرس ایئرشو میں ہتھیاروں کے چار سٹالز بند کرنے پر اسرائیل فرانس پر برہم

’پُرتعیش زندگی گزارنا چاہتی تھی‘، ڈیٹ کے ذریعے امیروں کو لوٹنے والی چینی لڑکی

ٹرمپ کی تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں

فضائی برتری، خفیہ ایجنٹ اور امریکی ہتھیار: اسرائیلی فوج ایران پر کیسے ’حاوی‘ ہوئی اور آگے کیا ہو گا؟

تہران کے ایک کروڑ باسیوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کا انتباہ دینے کے بعد ٹرمپ کا جی سیون سے قبل از وقت امریکہ واپسی کا فیصلہ

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ناکام، ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ میں بڑے نقصانات

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج

ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ، بھارت کا گمراہ کن کردار بے نقاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی