پاکستان کی ایران پرغیرقانونی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت


پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے سراسر منافی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز کارروائیوں کی غیر مبہم انداز میں مذمت کرتا ہے، جو پورے خطے بلکہ اس سے آگے بھی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور جن کے انتہائی سنجیدہ اثرات ہو سکتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، اس جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

20 جون کو ایرانی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لیے ہے: اسحاق ڈار

پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے: وزیراعظم

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین اندازمیں وفد کی قیادت کی، شیری رحمان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی