
اسرائیل نے ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، تہران میں رات گئے بڑے دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیںایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدان مارے گئے ہیںایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اسے کرنا ہی پڑے گا‘اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے ’آپریشن رائزنگ لائنز‘ کے تحت کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے ’اسرائیل کے وجود کی بقا‘ کو خطرہ تھاامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی قیادت اور جوہری سائنسدانوں پر حملہ: ’اسرائیل کو سخت ترین سزا کا انتظار کرنا چاہیے،‘ سپریم لیڈر خامنہ ای