فرانسیسی ریستوران کی نئی پالیسی، گاہکوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے مگر کیوں؟


فرانس کے شہر امبواز کے ایک چھوٹے سے ریستوران نے اپنے گاہکوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ریستوران نے ایک ایسی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گاہکوں کو ان کے ریزرویشن میں بتائی گئی تعداد سے کم یا زیادہ افراد کے ساتھ آنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔20 نشستوں پر مشتمل اس ریستوران کا نام ’لیلوٹ‘ ہے اور اس کے شیف و مینیجر اولیور وینسینٹ نے ریستوران کی نئی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق ریزرویشن میں بتائے گئے افراد کی تعداد کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں 15 یورو فی فرد کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا۔اولیور وینسینٹ کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں کہ گاہک ریزرویشن کے مطابق نہیں آتے جس کی وجہ سے ریستوران کی منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے۔اسی لیے انہوں نے گاہکوں کو ذمے دار ٹھہرانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے آگاہ کیا کہ اب سے جرمانے عائد کیا جائے گا۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’ریستوران لِیلوٹ ایک تبدیلی کا اعلان کرتا ہے۔ اب اگر آپ اپنی بکنگ میں دی گئی مہمانوں کی تعداد کے مطابق نہیں آتے تو ہر غیرحاضر یا اضافی فرد پر 15 یورو کے حساب سے چارج کیا جائے گا، سمجھنے کا شکریہ۔‘ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے اولیور نے کہا کہ ’اس جرمانے سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے اگر گاہک وقت پر ریستوران کو اطلاع دے دیں، کیونکہ آج کل زیادہ تر لوگوں کے پاس 24 گھنٹے موبائل فون کی سہولت موجود ہوتی ہے۔‘اس سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ نے ریستوران کے اس اقدام کی حمایت کی تو کچھ نے اسے اضافی پریشانی قرار دیا ہے۔ ایک صارف اورلی کیوریس نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس پیغام کے پس منظر کو سمجھتی ہوں لیکن اس کا انداز شاید درست نہیں، ہنگامی حالات ہوتے ہیں، اس اقدام سے آپ کو کوئی اچھی شہرت نہیں ملے گی، آپ نے کچھ زیادہ ہی سختی دکھائی ہے۔ ‘’ذرا تصور کریں کہ ایک ایمرجنسی ڈاکٹر جو اپنے خاندان کے ساتھ کھانے میں شامل نہیں ہو سکا یا کسی کو فیملی ایمرجنسی ہو گئی ہو تو وہ کیا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک ایرانی 224 افراد شہید ہوئے، ایرانی وزارت صحت

امریکا میں بارشوں کا طوفان، متعدد شہری ہلاک

ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

ایران اسرائیل تنازع، برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر۔۔ خوشی کے مارے لوگ ڈانس کرنے لگے ! ویڈیو

لبنانی شادی میں ایرانی میزائلوں کو گزرتے دیکھ لوگ خوشی سے بے حال

اسرائیلی حملوں میں فوجی قیادت کی ہلاکتوں پر ’انتقام‘ کا اعلان: ایران کے نئے فوجی کمانڈر کون ہیں؟

برطانیہ میں پہلی بار MI6 کی سربراہی ایک خاتون کے حوالے

’وہی سیٹ نمبر‘: ایئر انڈیا کے بچنے والے مسافر اور تھائی سنگر میں حیرت انگیز مشابہت

اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیئے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا اعلان

فرانسیسی ریستوران کی نئی پالیسی، گاہکوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے مگر کیوں؟

اسرائیل کا ’تہران کی فضا کے مکمل کنٹرول‘ کا دعویٰ، ایران کے میزائل حملوں میں آٹھ افراد ہلاک

ایران کا ایک اور بڑا وار: اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے،ایرانی فوج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی