امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی نہیں دیکھی ، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کے ظہرانے کو بڑا سنگِ میل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر کا ظہرانہ بڑا سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، خطے میں اور خطے سے باہر اس دورے کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبر پر بھارت پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیارحاصل کرنا ہمارا حق ہے۔ وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا ، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد مزید اُجاگر ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ امریکی صدر نے ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

’پیسے اور ادویات ختم‘، عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

خیبرپختونخوا: شادی ہال پر نئے ٹیکس کی تجویز، ’ٹیکس کے نام پر بھتہ نامنظور‘

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

جسٹس امین الدین اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اہم ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور رہے؟

لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

وزیر اعظم نے ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کردی

جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی