بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں ملک کے دفاع، عوامی خدمت اور سماجی مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کومبارکباد دیتی ہوں جوملکی دفاع کررہی ہیں۔ آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ہر محب وطن شہری ایک صف میں کھڑا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج بھی عوام کو 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جو تشویشناک ہے۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کو مقدم رکھا، اور اسی سوچ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا 51 فیصد حصہ ہیں ان کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2022 میں سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا سندھ حکومت نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنا کر ایک مثال قائم کی۔ آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’پیسے اور ادویات ختم‘، عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

خیبرپختونخوا: شادی ہال پر نئے ٹیکس کی تجویز، ’ٹیکس کے نام پر بھتہ نامنظور‘

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

جسٹس امین الدین اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اہم ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور رہے؟

لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

وزیر اعظم نے ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کردی

جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی نہیں دیکھی ، خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی