اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل


اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت نے معطل کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ علی امین گنڈاپور کی عدالت پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ وزیراعلیٰ کا سکیورٹی اسکواڈ بھی کچہری پہنچا تھا۔بعد ازاں عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جہاں وکیل راجا ظہور الحسن نےعدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 جولائی تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 342 کے سوال نامہ کے جواب جمع کروا دیں، کب تک جواب جمع کروائیں گے؟ ، جس پر علی امین گنڈاپور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ خیبر پختون خوا کے بجٹ کے بعد جواب عدالت میں جمع کروا دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

’پیسے اور ادویات ختم‘، عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

خیبرپختونخوا: شادی ہال پر نئے ٹیکس کی تجویز، ’ٹیکس کے نام پر بھتہ نامنظور‘

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

جسٹس امین الدین اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اہم ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور رہے؟

لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

وزیر اعظم نے ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کردی

جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ جنگ پر امن کو ترجیح دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ججز تبادلے کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ: تبادلہ صدر مملکت کی آئینی خلاف ورزی قرار

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، آصفہ بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی