جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو جدید ترین طبی تحقیق اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک مثالی ہسپتال ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال کی تعمیر اور منصوبے کے ہر مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے چین، ترکی، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے گئے، جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔مزید یہ کہ اس منصوبے کے حوالے سے دو بڑی بین الاقوامی کانفرنسز بھی منعقد ہو چکی ہیں، جن میں 10 مختلف ممالک کی 33 معروف کمپنیاں شریک ہوئیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اس منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات میسر آ سکیں، اور پاکستان طبی تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد موبائل فون سبسکرائبرز، ’تعداد کی بجائے سروس بہتر بنائیں‘

لیبیا کے قریب دو بحری جہاز ڈُوبنے سے پاکستانیوں سمیت 60 تارکینِ وطن کی ہلاکت کا خدشہ

پی آئی اے کی نجکاری؛ 8 پارٹیوں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

پاکستان میں 20 سے 23 جون کے دوران پری مون سون بارشیں، گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان

پی آئی اے کی فروخت: ایئر بلیو اور جیریز سمیت کئی بولی دہندگان سامنے آ گئے

اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

’پیسے اور ادویات ختم‘، عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

خیبرپختونخوا: شادی ہال پر نئے ٹیکس کی تجویز، ’ٹیکس کے نام پر بھتہ نامنظور‘

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

جسٹس امین الدین اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اہم ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور رہے؟

لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

وزیر اعظم نے ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی قائم کردی

جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی