ڈائن ڈرامے کی زکیہ کس مشہور اداکارہ کی بہن ہیں؟ حقیقت جان کر لوگ دنگ رہ گئے


پاکستانی اسکرین پر حالیہ دنوں چھائی ہوئی ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ نے نہ صرف ناظرین کو اپنی کہانی سے باندھ رکھا ہے بلکہ اس میں کام کرنے والے فنکار بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں مہوش حیات، جو تقریباً سات سال بعد ٹی وی ڈرامے میں نظر آ رہی ہیں، اور شائقین انہیں دوبارہ چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ڈرامے میں شامل ایک اور چہرہ، جسے ناظرین شاید ایک نئی فنکارہ سمجھ رہے ہوں، دراصل مہوش حیات کی اپنی سگی بہن افشین حیات ہیں۔ جی ہاں، ’ڈائن‘ میں زکیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ، دراصل مہوش حیات کی بڑی بہن ہیں اور یہ بات بہت سے ڈرامہ بین نہیں جانتے۔ افشین حیات نے شوبز کا سفر کب شروع کیا؟ افشین حیات نے شوبز میں باضابطہ قدم 2022ء میں رکھا۔ ان کی اس فنی دنیا میں آمد کی راہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود ان کی بہن مہوش حیات نے ہموار کی۔ دونوں بہنیں پہلی بار ایک ساتھ ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں جلوہ گر ہوئیں، جسے افشین کا ڈیبیو بھی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ افشین حیات کا کیریئر اب بھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن ’ڈائن‘ جیسے بڑے ڈرامے میں ان کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ سنجیدگی سے اداکاری کے میدان میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔ ان کی اسکرین پر موجودگی اور کردار کی ادائیگی شائقین کو متاثر کر رہی ہے۔ مہوش حیات کے مداح جہاں ان کی واپسی پر خوش ہیں، وہیں اب ان کی بہن افشین کو دیکھ کر یہ اُمید بھی کی جا رہی ہے کہ شاید آنے والے وقت میں اس بہن جوڑی کو مزید بڑے پراجیکٹس میں ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ ناظرین کے لیے جہاں ایک تھرلنگ کہانی ہے، وہیں اب یہ حقیقی زندگی کے انکشافات کے باعث بھی دلچسپی کا باعث بن چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یوٹیوبرمعاذ صفدرالگ گھرمیں رہنے پر مجبور

فلم ’جاز‘ جس نے ایک مچھلی کو عفریت بنا کر پیش کیا اور ہالی وڈ کا رخ موڑ دیا

ہانیہ عامر کی فلم 'سردار جی 3' میں جھلک، مداح حیران

پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

اپنے ہی نکاح کا جوڑا پہن لیا تو کون سی قیامت آگئی۔۔ صارفین سجل علی پر تنقید کی بوچھاڑ کیوں کرنے لگے؟

باپ کو معاف کرنے میں 30 برس لگ گئے۔۔ دیر سے شادی کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ جیا علی نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

سلمان خان دماغ کی کون سی جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوگئے؟ افسوس ناک انکشاف نے دیکھنے والوں کو دکھی کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کا واقعہ: ہانیہ عامر کا سخت ردعمل

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی