ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3" میں جھلک، مداح حیران


پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3" کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا گیا ہے۔فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جس پر ان کے مداح بےحد خوش ہیں۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میں ہانیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، "وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟" ایک اور نے کہا، "ہانیہ نے ‘میرے ہمسفر’ سے غیر ملکی پنجابی سنیما تک اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔"کامیڈی سے بھرپور یہ فلم کی 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز ہوگی۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد نئی پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جارہی تاہم اسے برطانیہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارت میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم ہانیہ عامر پھر بھی ایک بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یوٹیوبرمعاذ صفدرالگ گھرمیں رہنے پر مجبور

فلم ’جاز‘ جس نے ایک مچھلی کو عفریت بنا کر پیش کیا اور ہالی وڈ کا رخ موڑ دیا

ہانیہ عامر کی فلم 'سردار جی 3' میں جھلک، مداح حیران

پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

اپنے ہی نکاح کا جوڑا پہن لیا تو کون سی قیامت آگئی۔۔ صارفین سجل علی پر تنقید کی بوچھاڑ کیوں کرنے لگے؟

باپ کو معاف کرنے میں 30 برس لگ گئے۔۔ دیر سے شادی کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ جیا علی نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

سلمان خان دماغ کی کون سی جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوگئے؟ افسوس ناک انکشاف نے دیکھنے والوں کو دکھی کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی