یوٹیوبرمعاذ صفدرالگ گھرمیں رہنے پر مجبور


پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہے گا۔‘‘معاذ نے دل گرفتہ لہجے میں بتایا کہ ’’یہ فیصلہ بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ آج تک سب ان کےلیے ہی تو کیا تھا، ساتھ رہے سارے لمحے آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں۔‘‘وی لاگ میں معاذ صفدر کے والد کی گفتگو بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تم دونوں کی شادی ہوگئی ہے اور بچے بھی ہوگئے ہیں، اصل لڑائی بچوں کے ہونے کے بعد ہی شروع ہوتی ہے اس لیے یہ سب سے صحیح وقت ہوتا ہے گھر الگ کرنے کا، اس سے محبت نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اور زیادہ بڑھتی ہے۔‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یوٹیوبرمعاذ صفدرالگ گھرمیں رہنے پر مجبور

فلم ’جاز‘ جس نے ایک مچھلی کو عفریت بنا کر پیش کیا اور ہالی وڈ کا رخ موڑ دیا

ہانیہ عامر کی فلم 'سردار جی 3' میں جھلک، مداح حیران

پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

اپنے ہی نکاح کا جوڑا پہن لیا تو کون سی قیامت آگئی۔۔ صارفین سجل علی پر تنقید کی بوچھاڑ کیوں کرنے لگے؟

باپ کو معاف کرنے میں 30 برس لگ گئے۔۔ دیر سے شادی کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ جیا علی نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

سلمان خان دماغ کی کون سی جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوگئے؟ افسوس ناک انکشاف نے دیکھنے والوں کو دکھی کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی