پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے


اداکار کاشف خان کی بیٹی اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ رواں سال ربیکا اور حسین ترین کی شادی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور ابتدائی ایونٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ان دونوں کی بات پکی اور منگنی کے علاوہ ڈھولکی، مایوں اور مہندی جیسے تمام رسمی مراحل مکمل کیے گئے تھے۔ ان تقریبات کو جہاں فالوورز نے بے حد پسند کیا، وہیں کچھ صارفین نے اتنی بار بار تقریبات منعقد کرنے پر تنقید بھی کی۔ سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے جوڑے کے خلاف غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ’تقریبات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ‘ نظر آ رہا ہے۔ تاہم ان تنقیدوں کے باوجود اب ایک بار پھر ربیکا اور حسین کی شادی کے سلسلے میں نئی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک نئی ڈھولکی اور مایوں کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد، دوست احباب اور متعدد ٹک ٹاک اسٹارز نے شرکت کی۔ View this post on Instagram A post shared by blogbynamra (@blogbynamra) مایوں کی تقریب میں ربیکا نے پیلے رنگ کا روایتی پشواس زیب تن کیا جس کے ساتھ قدرتی پھولوں سے سجا خوبصورت دوپٹہ ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔ یہ پھولوں کا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی ارب پتی امبانی خاندان کی بہو رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی یاد دلا گیا، جس نے تقریباً ایسا ہی انداز اپنایا تھا۔ حسین ترین نے اس موقع پر آف وائٹ اور نارنجی رنگ کی شلوار قمیص پہن کر تقریب میں روایتی انداز اپنایا۔ مایوں کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک ٹک ٹاکر نے ربیکا سے ان کے لباس کی قیمت کے بارے میں پوچھا۔ ابتدا میں انہوں نے ہنستے ہوئے قیمت بتانے سے گریز کیا، مگر اصرار پر انکشاف کیا کہ یہ جوڑا چار سے پانچ لاکھ روپے میں تیار ہوا ہے۔ یہ جوڑا نہ صرف قیمت بلکہ اسٹائل اور سادگی کے امتزاج کا عکاس تھا، جو ربیکا کی شخصیت اور ان کے فیشن سلیقے کو خوبصورتی سے اجاگر کر رہا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

یوٹیوبرمعاذ صفدرالگ گھرمیں رہنے پر مجبور

فلم ’جاز‘ جس نے ایک مچھلی کو عفریت بنا کر پیش کیا اور ہالی وڈ کا رخ موڑ دیا

ہانیہ عامر کی فلم 'سردار جی 3' میں جھلک، مداح حیران

پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

اپنے ہی نکاح کا جوڑا پہن لیا تو کون سی قیامت آگئی۔۔ صارفین سجل علی پر تنقید کی بوچھاڑ کیوں کرنے لگے؟

باپ کو معاف کرنے میں 30 برس لگ گئے۔۔ دیر سے شادی کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ جیا علی نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

سلمان خان دماغ کی کون سی جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوگئے؟ افسوس ناک انکشاف نے دیکھنے والوں کو دکھی کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی