
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اور دانش تیمور کی مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟عائزہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایک دن آئے گا کہ میں اور دانش نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوجائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے‘‘۔عائزہ خان کے مستقبل کا یہ پلان جان کر ان کے مداح حیران اور پریشان ہیں اور کئی مداحوں نے کمنٹ کیا کہ ایسے اچانک غائب مت ہوجائیے گا بلکہ کم از کم ہمیں بتا کر جایئے گا، لیکن بہتر یہ ہے کہ جائیں ہی نہیں۔جبکہ اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ ’’کبھی کیوں؟ ابھی کیوں نہیں‘‘۔