جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب


گلوکار جواد احمد نے اداکارہ فضا علی کے خود سے متعلق ’دھوبی‘ کے تبصرے پر ردعمل دے دیا۔ گزشتہ دنوں فضا علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک شخصیات کے متبادل پیشوں کا ذکر ’تفریحی انداز‘ میں کیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے گلوکار جواد احمد کے بارے میں کہا تھا کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو دھوبی ہوتے، کیونکہ وہ دوسروں کی بہت اچھی ’دھلائی‘ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جس وقت فضا علی نے یہ تبصرہ کیا، اُس وقت جواد احمد پروگرام میں موجود نہیں تھے، اس لیے اُن کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ بعدازاں، جب فضا علی کے اس تبصرے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کسی صارف نے اس پر جواد احمد سے رائے مانگی۔ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جواد احمد نے فضا علی کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی فضا علی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی تو اداکارہ نے خود کو اُن کی بڑی مداح قرار دیا تھا۔ گلوکار کے مطابق، فضا علی نے بتایا تھا کہ وہ اُن کے گانوں پر رقص بھی کرتی رہی ہیں۔جواد احمد نے مزید کہا کہ اُن کا مشہور گانا ’مہندی‘ جس کی بدولت ڈراما ’مہندی‘ کامیاب ہوا، اسی ڈرامے میں فضا علی بھی چار مرکزی اداکاراؤں میں شامل تھیں اور اُن کی وجہ سے وہ اسٹار بنیں۔ اُن کے بقول، فضا علی کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، ان کی پہچان ڈراما مہندی سے بنی، اس لیے اداکارہ کو اُن کا احسان مند ہونا چاہیے۔آخر میں، جواد احمد نے فضا علی کے تبصرے کو ’بے وقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی ’جاہلیت‘ کا عکاس ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی