ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد


فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کے بورڈ آف گورنرز نے ٹام کروز سمیت دیگر چار فلمی شخصیات کو رواں برس اعزازی ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ ٹام کروز کا شمار ہولی وڈ کے ہر دور کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، بد قسمتی سے انہوں نے اپنے 35 سالہ فلمی کیریئر میں ایک بھی آسکر ایوارڈ نہیں جیتا۔ٹام کروز کو ان کی متعدد فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے پر چار مرتبہ آسکر کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی ایوارڈ نہیں جیتا۔ان کی طرح دیگر تین فلمی شخصیات کو آسکر کا بورڈ آف گورنرز اعزازی آسکر ایوارڈ دے گا انہوں نے آج تک ایک بھی ایوارڈ نہیں جیتا۔’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق آسکر کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اکیڈمی نومبر 2025 میں ٹام کروز سمیت کوریوگرافر ٹریل بلیزنگ، اداکارہ ڈیبی ایلن اور وژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس کو بھی اعزازی ایوارڈز دیے جائیں گے۔بورڈ آف گورنرز نے چاروں شخصیات کے فن اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد نے نمایاں خدمات دیں، ان کی محنت کے عوض ہی انہیں اعزازی ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ٹام کروز اپنی ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل‘ سیریز کی وجہ سے منفرد شہرت کے حامل ہیں لیکن اس باوجود وہ آسکر ایوارڈ جیتنے سے محروم رہے ہیں۔دو سال قبل ان کی ایکشن فلم ’دی موورک‘ نے شاندار کمائی کی تھی اور انہیں بہترین اداکار کےلیے نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس باوجود وہ ایوارڈ جیتنے سے محروم رہے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی