عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا


اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالآخر گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی پر اپنا ردعمل دے دیا۔ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی گزشتہ تین برس پہلے منگنی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ہفتے اچانک ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب عاصم اظہر نے منگنی ختم کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی سے متعلق تبصرے اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، لیکن دونوں جانب سے کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔علیحدگی کے بعد میرب علی مختلف تقریبات میں نظر آئیں اور اپنے قریبی دوستوں و خاندان کے ہمراہ وقت گزارتی رہیں۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات میں بھی سرگرم ہیں تاہم طویل خاموشی کے بعد میرب علی نے اب انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ "اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے۔" ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین نے ملے جلے ردعمل دیے ہیں۔کچھ افراد نے اس بیان کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اس کی حمایت کی۔ میرب نے انسٹا اسٹوری پر پھولوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک پیغام بھی لکھا ہے جس میں اداکارہ کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی