نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے


پاکستان کے معروف موسیقار، نغمہ نگار اور فلمساز خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 14 برس بیت گئے۔ 1932 میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولنے والے نامور موسیقار کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین جبکہ پرویز تخلص تھا، انہوں نے قیام پاکستان کے بعد لاہور کو اپنا مسکن بنایا اور 1950 کی دہائی میں نغمہ نگاری کا آغاز کیا۔خواجہ پرویز نے اپنے 40 سالہ طویل کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی زبان میں 10 ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کیے، ان کا لکھا ہر گانا اپنی مثال آپ تھا۔ پاکستان شوبز میں ان کی خدمات کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم فنکاروں نے ان کے الفاظ کو اپنی آواز سے امر کر دیا اور ان کے لکھے کئی ایسے گیت گنگنائے جو آج تک مشہور ہیں۔گلو کارہ مسرت نزیر کے شادی بیاہ پر گائے جانے والے زیادہ تر گیت بھی خواجہ پرویز کے ہی تحریر کردہ تھے۔خواجہ پرویز 20 جون 2011 کو دنیا سے رخصت کر گئے لیکن وہ اپنے فن کی بدولت آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور نغمہ نگار کی برسی احترام کیساتھ منائی جارہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی