گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف


گلوکارہ نمرہ مہرا نے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو تعلقات میں رہتے وقت لڑکوں کے جھوٹ، غلط بیانی اور بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،ایسی چیزیں کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوتیں۔ نمرہ مہرا نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ڈراما ٹیم نے ڈرامے کا او ایس ٹی گانے کے لیے بلایا اور گانا ریکارڈ بھی کیا گیا لیکن اسے ڈرامے میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کے مطابق انہوں نے گانا ریکارڈ کروانے کے بعد پورے خاندان، رشتے داروں اور دوستوں کو بتایا تھا کہ فلاں ڈرامے میں ان کا او ایس ٹی ہوگا لیکن جب ڈراما نشر ہوا تو ان کا گانا شامل نہیں تھا۔ انہوں نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا لیکن کہا کہ ڈرامے میں گانا شامل نہ کیے جانے پر انہیں دیکھ ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں یک طرفہ محبت اذیت کا نام ہے جب کہ وہ براہ راست محبت پر یقین رکھتی ہیں۔ نمرہ مہرا نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا، انہوں نے ایسے شخص سے محبت کی، جنہیں ان کی قدر نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محبت میں اس شخص کا طویل عرصے تک انتظار بھی کیا لیکن انہیں بدلے میں محبت نہ ملی۔ گلوکارہ کے مطابق محبت میں دل ٹوٹنے کے بعد ہی انہوں نے اچھے گانے لکھے اور ان کی آواز میں درد بھی آئی لیکن ابھی تک وہ دل ٹوٹنے کے درد میں مبتلا ہیں۔نمرہ مہرا کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی تعلقات بناتے وقت غلطیاں کیں جو کہ انہیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔ ان کے مطابق تعلقات بناتے وقت بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں نظر انداز کیا جاتا ہے اور سوچا جاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوجائیں گی لیکن ایسا نہیں ہو پاتا، وہ چیزیں مزید خراب ہوتی جاتی ہیں۔انہوں نے مثال دی کہ جیسے تعلقات کے وقت لڑکیوں کو لڑکوں کی غلط بیانی، جھوٹ اور بے وفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی