سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟


پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کو ایک نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے اس ڈرامے کے ٹیزر کے بعد نہ صرف سجل اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل کے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔دوسری جانب، کئی صارفین سجل کے دفاع میں سامنے آئے اور لباس کے انتخاب کو ان کا ذاتی حق قرار دیا۔ بعض نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اداکارہ نے ذاتی زندگی کا لباس ڈرامے میں استعمال کیا ہو۔واضح رہے کہ سجل علی نے احد رضا میر سے 2020 میں شادی کی تھی جو 2022 میں ختم ہوگئی تھی۔ سجل کے اس نئے ڈرامے میں احد کے والد آصف رضا میر بھی شامل ہیں، جس سے ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی