سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘


پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ عائشہ خان اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں اور ان کی لاش ایک ہفتے کے بعد ملی تھی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ایک ہفتہ پرانی لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ اداکارہ عائشہ خان تنہا رہائش پذیر تھیں اور پولیس کو تعفن کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے عدنان چوہدری کی درخواست پر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔اداکارہ عائشہ خان کی موت پر پولیس کا ابتدائی بیان سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق ان کی موت طبعی لگتی ہے، حتمی رائے میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔پولیس نے عائشہ خان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ہیں اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو گی۔ عائشہ خان نے پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں ’عروسہ‘ اور ’آنچ‘ میں کام کیا اور وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ عائشہ خان کے انتقال پر شوبز اور دیگر حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)اداکار عدنان صدیقی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا میں ایسے لوگ ہیں جن سے آپ اپنے سفر کے اوائل میں ملتے ہیں اور وہ آپ کے ذہن پر خاموش لیکن دیرپا نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ میرے نزدیک عائشہ خان صاحبہ ان لوگوں میں سے ایک تھیں۔‘ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’میں ان کے ڈرامے دیکھتے ہوئے جوان ہوا، دل ٹوٹ گیا ہے۔‘Omg!! I grew up watching her drama serials! So heartbreakingRIP #AyeshaKhan https://t.co/pEOe0ExA23— Jimmy (@A_Rizvi112) June 20, 2025سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لکھا کہ ’سینیئر اور نامور اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ فن اور کارکردگی کی دنیا میں ان کی خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَشوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے فنونِ لطیفہ کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔… pic.twitter.com/Y4bRCiSCRv— Dr Ishrat Ul Ebad (@drishratulebad) June 20, 2025ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’یہ سن کر دل دہل گیا کہ لیجنڈ اداکارہ عائشہ خان اپنے فلیٹ میں تنہا انتقال کر گئیں۔ کوئی خاندان، کوئی دوست، کوئی پڑوسی دستک دینے کے لیے نہیں تھا۔ یہ صرف افسوسناک نہیں ہے، یہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم سب کتنے دور ہو چکے ہیں۔‘Heartbreaking to hear that legendary actress Ayesha Khan passed away alone in her flat. No family, no friends, no neighbours to knock. This isn't just sad, it's a reflection of how distant we've all become. May Allah grant her Jannah. pic.twitter.com/Bu6WVKvydj— Larkiyo Ki Baatein (@LarkyoKiBateinn) June 20, 2025محمد شاہ زین نے لکھا کہ ’کئی دہائیوں کی ناقابل فراموش پرفارمنس کے ساتھ لیجنڈ اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کا ایک ستون تھیں۔ اس کا ہنر اور میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘Legendary actress Ayesha Khan has passed away. With decades of unforgettable performances, she was a pillar of Pakistani television. Her grace, talent, and legacy will live on forever. May her soul rest in peace. pic.twitter.com/od9zbVxtA2— Muhammad Shahzain khan (@ShahzainSpeakin) June 20, 2025

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی