حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان


حکومت سندھ نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کو اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس میڈیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں، جن پر فلمیں بنا کر نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے متعارف بھی کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی شخصیات، خصوصاً وہ افراد جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دیں، ان کی زندگیوں پر فلمیں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزارت اطلاعات سندھ فلمساز ستیش آنند کے اشتراک سے عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم تیار کر رہی ہے۔ تاہم فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الوقت فراہم نہیں کی گئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی