بنجمن نیتن یاہو اور اس کے حواریوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا


ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ،نامور عالم دین اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو اور اس کے حواریوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف اٹھے اور دنیا سے ظلم کا خاتمہ کردے ایران ،فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل جارح ہے۔جنگ کا آغاز اس نے کیا ہے ،ایران اپنے دفاع کا حق استعمال کررہا ہے، دنیا ایران سے جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرے اور ایران کا ساتھ دے۔عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے، ایران نے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی حملے کیے جس سے اسرائیل اور امریکا دونوں بوکھلا گئے ہیں۔علامہ سید افتخار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل پر واضح کرنا چاہیے کہ اگر اس نے رہبر معظم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔پھر امریکا اور اسرائیلیوں کو دنیا بھر میں کہیں پناہ نہیں ملے گی، ایران کی مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا اقدام پوری دنیا کو بے امنی کی آگ میں جھونک دے گا۔اس لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھے اور دنیا سے ظلم کا خاتمہ کردے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا قطری سفیر سے رابطہ

ملک بھر میں 8 کروڑ انورٹر پنکھوں کی تقسیم، کتنی بجلی بچائے جا سکے گی؟

خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود

پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نثار جٹ اور پی پی پی کے آغا رفیع اللہ میں گرما گرمی

جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی، مگر کیوں؟

جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار میرے پاس ہے اور میں یہ کر بھی سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

جمشید دستی نے یسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو سازش کے تحت چرایا گیا ، علی امین گنڈا پور

ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا بڑا اعلان

نائب وزیراعظم مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ گئے

قومی سلامتی کمیٹی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی