جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل


جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل،بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔ جنیوا میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ہوئے،ملاقات کے دوران ایران اور یورپی رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی، سفارتی چینلز کے کھلے رکھنے، اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل یورپی وزرائے خارجہ نے امریکی سینیٹر مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں روبیو نے ایران سے براہِ راست بات چیت کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔یورپی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ملاقات کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران کے جوہری پروگرام، اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ترک صدر خطاب کر رہے ہیں

جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل

شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر کلنٹن

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

اسرائیل کے ایران پر جار حانہ حملے نہ رکے، اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان کے قریب نیوکلیئرسائٹ پرحملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی