ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن


انڈیا میں ہوابازی کی صنعت کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے ایئرانڈیا سے اُس کے تین عہدیداروں کو کام میں ناکامی کے باعث ہٹانے کے لیے کہا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تینوں عہدیداروں کو ہٹانے کے لیے جاری کیے گئے حکمنامے میں اُن کو خرابی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں احمدآباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد حکام نے ایئرلائنز کے حفاظتی انتظامات کی تفتیش کی ہے۔انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کو جاری کردہ ہدایت نامے میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا کہ ان تین عہدیداروں کا احمدآباد میں طیارے کے حادثے سے کوئی تعلق ہے۔طیارے کے حادثے میں جہاز پر سوار ایک مسافر کے سوا تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ جس عمارت پر جہاز گرا وہاں کم از کم 38 شہری مارے گئے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا نے رضاکارانہ طور پر بتایا کہ فلائٹس کے عملے کی شیڈول کی تبدیلی کے نظام میں خرابی ہے، نگرانی اور اندرونی احتساب کا عمل مفقود ہے۔جمعے کو جاری کیے گئے حکمنامے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ ’خاص طور پر ہمارا خدشہ اس حوالے سے ہے کہ ان آپریشنل خامیوں یا کوتاہیوں کے ذمہ دار عہدیداروں  کے خلاف انضباطی کارروائی نہیں کی گئی۔‘حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’ان سنگین اور مسلسل کی جانے والی کوتاہیوں کے ذمہ دار ہیں۔‘ریگولیٹر نے ایئر انڈیا کو حکم دیا ہے کہ جن عہدیداروں کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کو ’کریو شیڈولنگ سے متعلق تمام کرداروں اور ذمہ داریوں سے ہٹایا جائے۔‘تینوں عہدیداروں کے نام لکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کو حکم دیا کہ ’ان کے خلاف تادیبی کارروائی کریں، اور 10 دنوں کے اندر اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ دیں۔‘مستقبل میں ان خلاف ورزیوں کو دہرانے کے نتیجے میں ایئر انڈیا کا لائسنس بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔ایئر لائن نے سنیچر کو کہا کہ اس نے حکم پر عمل درآمد کر لیا ہے۔جن عہدیداروں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی اُن کا احمدآباد حادثے سے تعلق واضح نہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پیایک بیان میں کہا گیا کہ ’ایئر انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ حفاظتی پروٹوکولز اور معیاری طریقوں کی مکمل پابندی ہو۔‘تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ احمد آباد میں ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ایئر لائن کا لندن جانے والا طیارہ کس وجہ سے زمین پر گر گیا تھا۔ایئر انڈیا نے جمعرات کو کہا تھا کہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ ’مکمل طور پر ٹھیک‘ تھا اور یہ کہ پائلٹ کامیاب فلائر تھے۔جائے حادثہ سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر حاصل کیا جا چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ترک صدر خطاب کر رہے ہیں

جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل

شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر کلنٹن

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

اسرائیل کے ایران پر جار حانہ حملے نہ رکے، اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان کے قریب نیوکلیئرسائٹ پرحملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی