’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟


انڈیا میں بجٹ ایئر لائنز انڈیگو کی ایک پرواز نے بنگلورو میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی انڈیگو کی پرواز گوہاٹی سے چنائے جا رہی تھی اور اس میں 168 مسافر تھے۔بنگلورو میں ایمرجنسی لینڈنگ سے خبر طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی مدد کے لیے ’مے ڈے‘ کی کال دی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں ایندھن کم تھا جس کا پائلٹ کو اُڑان بھرنے کے بعد خیال آیا۔انڈیگو کی فلائٹ نے ایک ایسے وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جب گزشتہ ہفتے احمدآباد میں طیارے کے حادثے کی وجہ سے انڈیا میں فضائی سفر کرنے والے افراد خوف میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد طیارے کے دونوں پائلٹس کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کو 12 جون کو دوپہر کے وقت حادثہ پیش آیا تھا اور جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے کچھ دیر پہلے پائلٹ نے ایک ’مے ڈے‘ کال دی تھی۔یہ طیارہ رہائشی عمارتوں سے ٹکراتے ہوئے آگ کے گولے کی طرح پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 241 مسافر اور زمین پر کم از کم 38 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔طیارے میں سوار ایک مسافر اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا نے کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’ایمرجنسی کی کال ملنے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول نے زمین پر موجود عملے کو الرٹ کیا۔ طبی اور فائر سروسز کے اہلکار کسی ہنگامی صورتحال کے موجود تھے جب طیارے نے صبح 8 بجے بحفاظت لینڈنگ کی۔‘لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ طیارے سے لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیلی جارحیت مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، اسحٰق ڈار کا او آئی سی اجلاس میں اظہارِ خیال

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ترک صدر خطاب کر رہے ہیں

جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل

شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر کلنٹن

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی