اسرائیلی جارحیت مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، اسحٰق ڈار کا او آئی سی اجلاس میں اظہارِ خیال


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان اسحٰق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے اتحاد، ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔استنبول میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے شاندار میزبانی پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان او آئی سی کے فعال اور مؤثر کردار کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں لاکھوں افراد کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے، جبکہ اسرائیلی جارحیت سے مشرقِ وسطیٰ کا امن سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، اور اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔اسحٰق ڈار نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کو مشترکہ طور پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے خطے کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ او آئی سی فورم امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل میں اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیلی جارحیت مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، اسحٰق ڈار کا او آئی سی اجلاس میں اظہارِ خیال

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ترک صدر خطاب کر رہے ہیں

جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل

شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر کلنٹن

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی