پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ


انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے اور وہاں جانے والے پانی کا رخ اپنے استعمال کے لیے موڑیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امیت شاہ نے سنیچر کو ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’نہیں، یہ کبھی بحال نہیں ہو گا۔‘’جو پانی پاکستان کو جا رہا تھا، ہم ایک نہر بنا کر اسے راجستھان تک لے جائیں گے۔ پاکستان پانی کا بھوکا رہے گا جو اسے بلا جواز مل رہا ہے۔‘سنہ 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد جب پاکستان اور انڈیا دو الگ ریاستیں بنیں تو نہروں اور دریاؤں کا وہ نظام، جو متحدہ ہندوستان میں موجود تھا دو ممالک کے درمیان بٹ گیا۔چونکہ پاکستان کے بیشتر دریائی نظام کا منبع انڈیا میں تھا، اس لیے سنہ 1948 میں انڈیا نے دریائے بیاس، ستلج اور راوی کا پانی بند کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جس کے بعد پاکستان کی زراعت، جو مکمل طور پر انہی دریاؤں پر انحصار کرتی تھی، خطرے میں پڑ گئی۔اس سنگین صورت حال کے بعد عالمی بینک کی ثالثی کے ذریعے پاکستان اور انڈیا کے درمیان 19 ستمبر 1960 میں سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت تین مشرقی دریا (راوی، بیاس، ستلج) انڈیا کو دیے گئے، جبکہ تین مغربی دریا (سندھ، جہلم، چناب) پاکستان کے حصے میں آئے۔معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنے حصے کے دریاؤں پر مکمل حقوق دیے گئے، اور انڈیا کو صرف بجلی پیدا کرنے یا آب پاشی کے مخصوص منصوبوں کے اختیارات دیے گئے۔لیکن رواں برس 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 26 شہریوں کی ایک حملے میں ہلاکت کے بعد نئی دہلی نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان اس الزام سے انکاری ہے اور متعدد بار پانی کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دے چکا ہے۔تاہم انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کے سب سے طاقتور وزیر کے حالیہ بیان نے پاکستان کی امیدوں کو ٹھیس پہنچی ہے کیونکہ وہ انڈیا کے ساتھ اس معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔تاہم وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت معاہدے کو منسوخ کرنے کے انڈیا کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون نے فضا میں آگ پکڑ لی، 8 افراد ہلاک

’مے ڈے‘ کی کال کے بعد ہنگامی لینڈنگ، انڈیا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال کیسے بچا؟

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: امیت شاہ

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن

ایئر انڈیا تین عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹائے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ترک صدر خطاب کر رہے ہیں

جنیوا میں ایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات میں تعطل

شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر کلنٹن

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

اسرائیل کے ایران پر جار حانہ حملے نہ رکے، اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان کے قریب نیوکلیئرسائٹ پرحملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی