مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید


سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ’ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔ ابق آسٹریلیوی کرکٹر کے مطابق بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اورلیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگالہٰذا یہ مناسب نہیں۔آسٹریلوی بولر اپنے دفاع میں خود سامنے آگئےمچل جانسن کے تنقیدی کالم پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون بھی اپنے دفاع میں سامنے آگئے ۔جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے، سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا لیکن میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔دوسری جانب نیتھن لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے، 4 کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل

پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

اولمپکس ڈے منانے کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی