لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا


لیڈز میں پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک ناخوشگوار ریکارڈ قائم کیا، وہ ٹیسٹ میچ میں 5 سنچریاں بنانے کے باوجود شکست کھانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ لیڈز ٹیسٹ میں بھارت نے 471 اور 364 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 465 اور دوسری اننگز میں 373/5 اسکور کیا۔ انگلینڈ نے 371 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر پورا کر دیا۔لیڈز ہیڈنگلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے وہ کردیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں کسی اور نے نہیں کیا، لیکن پھر بھی کوئی بھارتی کرکٹر اس کارنامے پر فخر نہیں کرسکتا بلکہ شائد شرمندگی کا ہی سامنا رہے ۔انگلینڈ کے ہاتھوں میچ میں 5 وکٹ کی شکست کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جو 5 سنچریاں کرنے کے باوجود بھی میچ نہ بچا پائی۔میچ میں بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں یشوسی جیسوال نے101، شبمن گل نے147 اور رشبھ پنٹ نے 134 رنز بنائے ۔دوسری اننگز میں رشبھ پنٹ نے 118 رنز اسکور کیے اور کے ایل راہول بھی 137 رنز بنا گئے۔لیکن ان پانچ سنچریوں کے باوجود بھی بھارت میچ ہار گیا۔اس سے قبل کسی بھی میچ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 4 سنچریاں اسکور کی گئی تھی اور اس واقعے کو بھی لگ بھگ ایک صدی بیتنےکو ہے۔1929 میں یعنی 96 برس قبل ملبرن میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں 4 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہی تھی۔اس کے علاوہ 11 مرتبہ ٹیمیں میچ میں 3 سنچریوں کے باوجود بھی ناکام رہیں، لیکن بھارت کی طرح کوئی بھی ٹیم 5 سنچریوں کے باوجود بھی شکست کا شکار نہ ہوئی ۔یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو شائد بھارتی ٹیم اپنے نام کے ساتھ جڑنے پر مایوسی کا ہی شکار رہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل

پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

اولمپکس ڈے منانے کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی