بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل


آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی بیٹر اسٹیو استمھ کی سڈنی سکسرز کیلئے ایک ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم اور اسمتھ کی ممکنہ شراکت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دونوں عظیم بیٹر بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو یہ شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔سڈنی سکسرز نے رواں ماہ کے آغاز میں بابراعظم کو اپنے براہ راست غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ پورا سیزن ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔اس تناظر میں اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ ایک ساتھ وکٹ پر دکھائی دیں گے۔ایرون فنچ نے بگ بیش پوڈکاسٹ میں میزبان ایڈم وائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت غیر معمولی ہوگا، اسمتھ جب بھی بگ بیش میں کھیلتے ہیں۔وہ دوسروں سے ایک درجہ اوپر نظر آتے ہیں اور جب آپ بابر اعظم جیسے خوبصورت بیٹنگ اسٹروکس والے کھلاڑی کو ساتھ شامل کریں، تو یہ واقعی ایک شاندار امتزاج ہوگا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں بیٹرز انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتر چکے مگر بطور ساتھی کھیلنے کا پہلا موقع بن سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش میں محدود میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔جہاں 3 میچز میں 173 رنز بنائے، جس میں پرتھ اسکورچرز کے خلاف 64 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز کی اننگز شامل تھی۔ادھر اسمتھ فروری 2023 کے بعد سے کسی بین الاقوامی ٹی20 میچ میں شریک نہیں ہوئے لیکن فنچ کا کہنا ہے کہ وہ 2028 کے اولمپکس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل

پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

اولمپکس ڈے منانے کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی