پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی


پاکستان کی قومی مینز والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری اے وی سی نیشنز کپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں قطر کو تین صفر (0-3) سے شکست دی۔یہ میچ پیر کے روز عیسیٰ سپورٹس سٹی ہال میں کھیلا گیا۔یہ سیمی فائنل گزشتہ سال کے اے وی سی چیلنج کپ فائنل کا ری میچ تھا، جس میں قطر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔تاہم اس بار گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ 25-22 سے جیتا، جس میں جارحانہ حملے نمایاں رہے۔دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، مگر پاکستان نے ایک بار پھر 25-22 سے فتح حاصل کی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 25-21 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے عثمان فریاد علی اور مراد خان نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے حملے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دی تھی، حالانکہ ابتدائی سیٹ 20-25 سے ہارنے کے بعد ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ 25-21، 25-20 اور 25-17 سے جیتے۔گروپ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائپے اور فلپائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی تھی۔نیشنز کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ کوریا اور میزبان بحرین کے درمیان سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل

پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

اولمپکس ڈے منانے کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی