پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سینچری سکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔حسن نواز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز۔‘شادی کی تقریب میں حسن نواز کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی (فوٹو: سوشل میڈیا)رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی (فوٹو: سوشل میڈیا)حسن نواز کی شادی کی وائرل تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی و بھارتی کھلاڑی کا ایک ساتھ جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کی ایک ٹیم میں شراکت، مداحوں میں ہل چل

پاکستانی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک، مداحوں کی مبارک باد

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

لیڈز ٹیسٹ: دوسری اننگزمیں بھارت کو انگلینڈ پر 150 رنزکی برتری

پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

اولمپکس ڈے منانے کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ملک بھرمیں آج اولمپکس ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں

مچل جانسن کی ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی