برطانیہ میں پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر فلسطین ایکشن کے احتجاج پر پابندی لگا دی


برطانوی پولیس نے’فلسطین ایکشن‘ کو پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے سے روک دیا ہے، جو کہ غیر معمولی اقدام ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب اس گروپ کے دو ارکان گزشتہ ہفتے ایک فوجی اڈے میں گھس گئے تھے، اور حکومت اس تنظیم پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔اس کے جواب میں گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیر کے احتجاج کا مقام تبدیل کر کے ٹرافلگر سکوائر منتقل کر دیا ہے، جو کہ پولیس کے ممنوعہ علاقے سے باہر واقع ہے۔یہ فلسطین نواز تنظیم ان گروپوں میں شامل ہے جو غزہ میں جاری تنازعے کے آغاز سے برطانیہ میں اسرائیل سے منسلک دفاعی کمپنیوں اور دیگر اداروں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت ’فلسطین ایکشن‘ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دینے پر غور کر رہی ہے، جس سے اسے القاعدہ یا داعش جیسی تنظیموں کے برابر سمجھا جائے گا۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے باہر ’فلسطین ایکشن‘ کے احتجاج کو بین کرے گی۔میٹ پولیس کمشنر مارک راؤلی نے کہا کہ ’احتجاج کا حق بنیادی ہے اور ہم ہمیشہ اس کا دفاع کریں گے، لیکن ایسے گروہ کی حمایت میں کی جانے والی کارروائیاں عام طور پر جائز احتجاج سے آگے بڑھ چکی ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کے سامنے اس گروہ کو کالعدم قرار دینے کے لیے آپریشنل بنیادیں پیش کی ہیں۔‘راؤلی کے مطابق ’فلسطین ایکشن‘ کے ارکان پر لاکھوں پاؤنڈز کی مجرمانہ کارروائی کرنے، ایک پولیس افسر پر ہتھوڑے سے حملہ کرنے، اور گزشتہ ہفتے کے واقعے میں دو فوجی طیاروں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی دفترخارجہ نے قطرمیں امریکی ائیربیس پرحملے پر شدید تحفظات کا اظہارکردیا،

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

ٹرمپ کی جانب سے ’سرخ لکیر عبور کرنے کے بعد‘ ایران کا اگلا قدم کیا ہو سکتا ہے؟

’اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:‘ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام

اس لڑکی کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟ وہ معمولی غلطی جو بہت سی لڑکیاں کرتی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی