
ایران نے قطر، کویت، بحرین اورعراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر بھی حملہ کیا گیا۔دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی اڈوں کیخلاف ’ آپریشن بشارت الفتح ‘ شروع ہوگیا ہے۔