ہمارے اقدام سے برادر ملک قطر اور اسکے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل


ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے قطر میں ائیربیس پر میزائل حملوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیانب میں کہا گیا ہے کہ جو تم پر حملہ کرے اس پر اسی طرح حملہ کرو جس طرح اس نے کیا، ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکا کے حملے کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے قطر کے شہر العدید میں امریکی کو تباہ کر دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس کامیاب آپریشن میں استعمال ہونے والے میزائلوں کی تعداد ان بموں کے برابر تھی جو امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج کے حملے میں جس بیس کو نشانہ بنایا گیا وہ قطر میں شہری سہولیات اور رہائشی علاقوں سے بہت دور تھا۔کونسل نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں اور ایران قطر کے ساتھ گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنے اور جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے، امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی دفترخارجہ نے قطرمیں امریکی ائیربیس پرحملے پر شدید تحفظات کا اظہارکردیا،

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

ٹرمپ کی جانب سے ’سرخ لکیر عبور کرنے کے بعد‘ ایران کا اگلا قدم کیا ہو سکتا ہے؟

’اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:‘ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام

ہمارے اقدام سے برادر ملک قطر اور اسکے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی