عائزہ خان نے کن بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کی؟


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کو بھارت کے مایہ ناز فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور امتیاز علی نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی، مگر عائزہ نے یہ آفرز مسترد کر دیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ثابت کیا ہے کہ معیار، جذبہ اور کہانی ہو تو وہ کسی بھی جغرافیہ میں دل جیت سکتی ہے۔اگرچہ پابندیاں وقتی ہو سکتی ہیں، لیکن فنکار کی آواز اور ہنر کو مکمل طور پر دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستانی فنکار اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔اسکی زندہ مثال ہانیہ عامرہیں۔ یہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی بھارتی پنجابی فلم ”سردارجی 3“ کو پابندی کے باوجود بھارت سے باہر ریلیز کیا جا رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کے میکرز نے بھارت میں پابندی کے باوجود ہانیہ کے کام کو سراہا اور فلم کو اوورسیز مارکیٹ کے لیے مخصوص کر دیا۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی پیشکش ہر فنکار کے لیے کشش رکھتی ہے۔مگر پاکستان کے کئی بڑے نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے محب وطن جذبے، ذاتی اصولوں یا معیاری کہانیوں کی کمی کی وجہ سے بالی وڈ فلموں کو مسترد کردیا۔ان میں سے کچھ کو بی جے پی اور انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں۔عائزہ خان، جو پاکستان میں ڈراموں کی سپر اسٹار ہیں، ان کو سنجے لیلا بھنسالی اور امتیاز علی جیسے معروف بھارتی فلم سازوں نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔لیکن انہوں نے ترجیحاً کسی پاکستانی فلم میں کام کرنے کا ارادہ کیا اور بعد ازاں خاندانی مصروفیات کے باعث تمام فلمی آفرز رد کر دیں۔عائزہ خان کی بھارتی فلموں سے دوری صرف وقتی مصروفیات کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک باشعور فنکارہ کا اصولی انتخاب بھی تھا۔جب سنجے لیلا بھنسالی اور امتیاز علی جیسے بڑے فلم سازوں نے انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی، تو انہوں نے نہ صرف ان آفرز کو مؤخر کیا بلکہ اپنے وطن کے سنیما کو ترجیح دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لڑکیوں کی شادی سے متعلق وسیم بادامی کا بڑا بیان

کرشمہ کپور جن کی زندگی کسی ’بالی وڈ فلم سے کم نہیں‘

عائزہ خان نے کن بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کی؟

امریش پوری: بالی وڈ کے خطرناک ولن ’موگیمبو‘ جو فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ مشہور ہوئے

’سوائے انڈیا کے‘، ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی3‘ نمائش کے لیے تیار

ناگن ڈرامے کا جوڑا۔۔ حسین ترین کی مہندی کی تصویر وائرل ! لوگوں کو بھارتی ڈراموں کا ناگ کیوں یاد آگیا

سالوں پہلے پانی کا کولر لگوایا تھا۔۔ ماں کی قبر پر کیا دیکھا؟ یاسر حسین نے آنکھوں دیکھا حال بتا کر سب کے دل جیت لئے

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر بھارتی صارفین کی تنقید، دلجیت دوسانجھ کا سخت ردعمل

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

بہن کی ایک طرفہ پسند اور بھائی کی مکمل حمایت۔۔ پرورش ڈرامے میں سمیر کا کردار ہر بہن کا خواب کیوں بن گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی