سالوں پہلے پانی کا کولر لگوایا تھا۔۔ ماں کی قبر پر کیا دیکھا؟ یاسر حسین نے آنکھوں دیکھا حال بتا کر سب کے دل جیت لئے


"ہم نے یہ واٹر کولر چار پانچ سال پہلے لگایا تھا، اور آج بھی یہ چل رہا ہے۔ لوگوں کو گرمی میں ٹھنڈا پانی پیتے دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ بچوں اور بائیکرز کو بوتلیں بھرتے دیکھا تو لگا جیسے والدہ کے لیے دعا کا ایک اور ذریعہ بن گیا۔ اب ہم یہی کام کسی اور جگہ بھی کریں گے اور اسے بھی آپ سب کے ساتھ شیئر کریں گے کیونکہ یہ ایک بہت خوبصورت احساس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھی اسے محسوس کریں۔" معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے حال ہی میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں کا منظر ان کے دل کو چھو گیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جہاں ان کی والدہ کی قبر دکھائی دی، وہیں ایک واٹر کولر بھی نمایاں تھا، جو برسوں قبل ان کے اہلِ خانہ نے ایصالِ ثواب کے لیے نصب کیا تھا۔ گرمی کے شدید موسم میں جب انہوں نے دیکھا کہ قبرستان کے باہر لوگ اسی کولر سے پانی پی رہے ہیں، بچے اور بائیکرز پانی کی بوتلیں بھر رہے ہیں تو یاسر نے اپنے جذبات مداحوں سے شیئر کیے۔ ان کے مطابق، ایک بھولی بسری نیکی آج بھی زندہ ہے اور لوگوں کو فائدہ دے رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) یاسر حسین کا یہ اقدام نہ صرف والدہ کے لیے ثوابِ جاریہ کا ذریعہ ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ چھوٹے چھوٹے کام کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں، اور یہی حقیقی صدقہ ہے جو وقت کے ساتھ بھی ختم نہیں ہوتا۔ یاسر نے اس جذبے کو مزید آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا اور دوسروں کو بھی دعوت دی کہ وہ اس خوبصورتی کو محسوس کریں۔ ان کا پیغام صاف ہے: نیکی کریں، بھول جائیں لیکن وہ نیکی آپ کو کبھی نہیں بھولے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقف

لڑکیوں کی شادی سے متعلق وسیم بادامی کا بڑا بیان

کرشمہ کپور جن کی زندگی کسی ’بالی وڈ فلم سے کم نہیں‘

عائزہ خان نے کن بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کی؟

امریش پوری: بالی وڈ کے خطرناک ولن ’موگیمبو‘ جو فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ مشہور ہوئے

’سوائے انڈیا کے‘، ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی3‘ نمائش کے لیے تیار

ناگن ڈرامے کا جوڑا۔۔ حسین ترین کی مہندی کی تصویر وائرل ! لوگوں کو بھارتی ڈراموں کا ناگ کیوں یاد آگیا

سالوں پہلے پانی کا کولر لگوایا تھا۔۔ ماں کی قبر پر کیا دیکھا؟ یاسر حسین نے آنکھوں دیکھا حال بتا کر سب کے دل جیت لئے

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر بھارتی صارفین کی تنقید، دلجیت دوسانجھ کا سخت ردعمل

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی