پنجاب میں کتنے ہزار اسکول غیر قانونی ہیں؟ رپورٹ منظرعام پر آگئی


پنجاب کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر نجی اسکول قائم ہیں جنہوں نے رجسٹریشن کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی رجسٹریشن کرنے، جرمانے عائد کرنے یا سیل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 25-2024 میں صوبہ پنجاب میں شعبہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشافات ہوئے ہیں جس میں بڑا معاملہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا ہے جس میں غفلت برتی جارہی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے حدود میں 3 ہزار 850 پرائیویٹ اسکول ہیں جس میں 1305 اسکول غیر قانونی طور پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں اس سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے 7 ہزار روپے فی اسکول فیس کی مد میں وصولی بھی نہیں کی جارہی جس سے ادارے کو 91 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گجرات کے حدود میں بھی بڑی تعداد میں اسکول کئی سال سے بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں جن پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں نہ ہی ان سے کوئی سالانہ فیس وصول کی جارہی ہے جس کے سبب لاکھوں روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں بھی325 پرائیویٹ اسکول غیر قانونی طور پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد کی جانب سے 100 روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی غیر قانونی اسکولوں کو بند کروایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد کی جانب سے اکتوبر 2024 میں جواب دیا گیا کہ 5 اسکولوں سے 50 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا اور دیگر اسکولوں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں 105 اسکول غیرقانونی طور پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں جن پر 100 روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جاسکتا تھا تاہم جرمانہ وصول کیا جارہا ہے نہ ہی مذکورہ اسکول بند سیل کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کے حدود میں 151 اسکول غیر قانونی طور پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہےہیں جس پر قانون کے مطا بق جرمانے اور فیس کی مد میں 4 کروڑ 68 لاکھ روپے وصول ہونے تھے جو نہیں کیے جاسکے اور اسکول بھی سیل نہیں کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس قصور کے حدود میں 202 اسکول غیر قانونی طور پر بغیر رجسٹریشن چل رہے ہیں ان اسکولوں سے 35 لاکھ روپے کی فیس وصول کی جاسکتی ہے جو نہیں کی جارہی۔ ناروال ڈسٹرکٹ میں 86 اسکول بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، مکین فلیٹوں میں محصور، امدادی کارروائیاں جاری

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

’تہران اب بھی ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے‘: امریکی حملے سے ایرانی جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان ہوا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

اردن کی فلسطینی نژاد ملکہ رانیہ کی جیف بیزوس کی شادی میں شرکت پر تنقید کیوں؟

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی