لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


پاکستان میں مون سون کے سبب لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خطرات میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے. محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق کئی علاقوں میں شدید بارشوں، آندھی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، دیر، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالے کسی بھی وقت طغیانی کا رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ بلوچستان کے بھی کئی اضلاع جیسے موسی خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی پیشگوئی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ تیز جھکڑ چلنے سے روزمرہ کے معمولات بھی متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور کمزور عمارتیں نقصان اٹھا سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر جیسے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے. اسی طرح سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں، بلوچستان کے جنوبی و وسطی اضلاع اور جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روز موسم قدرے پرسکون ہو گا، تاہم اسلام آباد، کشمیر، پوٹھوہار اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان باقی رہے گا، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

بلوچستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

انسانی ڈی این اے مصنوعی طور پر تیار کرنے کا متنازع منصوبہ: ’جِن بوتل سے نکل چکا ہے‘

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل

لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی کی شادی کیوں ٹوٹی؟ الزامات سن کر سسرال والے بھی خاموش نہ رہ سکے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی