بلوچستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔۔ کتنا نقصان ہوا؟


اتوار کی علی الصبح بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق یہ زلزلہ صبح تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر آیا، جس کا مرکز بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث اس کے اثرات زیادہ محسوس کیے گئے۔ سینئر لیویز افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ بارکھان کی تحصیل رارا شیم، کنگری اور دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رارا شیم کے علاقے میں ایک جوڑے سمیت تین افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ان کے گھر کی چھت زلزلے کے باعث گر گئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نصف درجن سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی گھروں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور امدادی کارروائیاں بروقت انجام دی جا سکیں۔ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں بھارتی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہیں اور خطرناک عمارتوں سے دور رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’تہران اب بھی ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے‘: امریکی حملے سے ایرانی جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان ہوا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

اردن کی فلسطینی نژاد ملکہ رانیہ کی جیف بیزوس کی شادی میں شرکت پر تنقید کیوں؟

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

بلوچستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی